سنگ سرخ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پتھر کی ایک قسم جس کا رنگ لال ہوتا ہے، یہ راجھستان کے علاقے میں بہت ہوتا ہے، تعمیرات میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ "سنگِ مرمر سے بے نیاز، وہ اپنے سنگ سرخ میں مگن ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٢٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی میں اسم 'سنگ' بطور موصوف کے ساتھ کسرہ صفت بڑھا کر فارسی ہی سے اسم صفت 'سرخ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٦٠ء کو "انشائے داغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر